کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں، 35 گرفتار

کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں، 35 گرفتار

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 35 ملزمان کو گرفتار کیا۔

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 غیرقانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 6 منشیات فروش، 5گٹکا سپلائر / فروش، 17 غیرقانونی افغان شہری اور 7 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 201 گرام کرسٹل، 78 کلو گٹکا ماوا، 10 کلو چھالیہ اور 375 کلو اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...