غیر قانونی طور پر اسپین جانے والامسافر آف لوڈ

غیر قانونی طور پر اسپین جانے والامسافر آف لوڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش کے ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر اسپین جانے کے خواہشمند مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

 مسافر فرحان کے مطابق مراکش کا بزنس ویزا فواد مقبول نامی ایجنٹ نے فراہم کیا تھا، مسافر نے ویزا اور سفری انتظامات کے عوض ایجنٹ کو 18 لاکھ روپے ادا کیے ۔جانچ کے دوران مراکش کا بزنس ویزا، مسترد شدہ بیلاروس ویزا درخواست، فرحان ٹریڈرز کے لیٹر ہیڈز اور وزٹنگ کارڈز برآمد ہوئے ۔مسافر مراکش سے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اسپین اور بعد ازاں یورپ جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ تحقیقات کے دوران عثمان سمیت دیگر سہولت کاروں کے ساتھ رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...