میرپور بٹھورو اسپتال میں مبینہ غفلت سے بچہ ہلاک، ورثاکا احتجاج

میرپور بٹھورو اسپتال میں مبینہ غفلت سے بچہ ہلاک، ورثاکا احتجاج

بدھو تالپر (نامہ نگار)میرپور بٹھورو کے گاؤں شیر خان لونڈ کے رہائشی 9 سالہ اسد ولد بلاول لونڈ کو ڈائریا کی شکایت پر تعلقہ اسپتال لایا گیا۔

ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کیے بغیر دوا کا پرچہ لکھ کر واپس بھیج دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد میں بچے کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ورثا نے اسپتال کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایچ او نے ورثا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...