سانگھڑ میں گھر پرمسلح افراد کا حملہ، حاملہ خاتون قتل کردی
خوشبو خاتون موقع پرچل بسی، 2زخمی، میرپور خاص میں قتل خاتون کا مقدمہ درج
سانگھڑ، میرپور خاص (نمائندگان)سانگھڑ کے نواحی علاقے کنڈیاری شہر کے کھڈ محلہ میں پیرومل تھانے کی حدود بخت علی چانڈیو کے گھر پر مبینہ مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4ماہ کی حاملہ خوشبو نامی خاتون گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی، جبکہ بخت علی چانڈیو اور انکی اہلیہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، جنہیں فوری طور پر کنڈیاری اسپتال منتقل کر دیا گیا، بخت علی چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انکی برادری سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ان کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر کنڈیاری پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میرپور خاص کے العطا ٹاؤن میں تین روز قبل ایک گھر میں نوجوان لڑکی انوشہ آرائیں کے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے کا اندراج سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments