کورٹ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، ٹریفک، پارکنگ، طبی سہولیات اور سکیورٹی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔۔۔
جس میں عدالت سے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار ارجن باگڑی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سٹی کورٹ میں روزانہ ہزاروں سائلین، وکلاء، عدالتی عملہ اور زیرِ سماعت قیدی آتے ہیں، تاہم انہیں بنیادی سہولیات میسر نہیں، جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سٹی کورٹس کے احاطے میں مستقل پولی کلینک قائم کیا جائے اور ساتھ ہی این آئی سی وی ڈی کا ایک آؤٹ لیٹ بھی بنایا جائے تاکہ ہنگامی طبی امداد اور دل کے مریضوں کو فوری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments