غیرملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

غیرملکی شہریوں سے آن لائن فراڈ کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر غیر قانونی کال سینٹر چلا کر غیر ملکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

 این سی سی آئی اے نے مقدمے میں گرفتار ملزمان حیدر عمرانی اور ایان کو عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا جائزہ لینے پر غیر ملکی شہریوں سے مالی فراڈ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے نام پر بیرونِ ملک شہریوں کو دھوکا دے کر ان سے رقم بٹورتے تھے ۔ تفتیشی افسر کے مطابق کیس میں مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ درکار ہے تاکہ فراڈ کے نیٹ ورک اور اس میں ملوث دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...