کے الیکٹرک اور مشرق پاکستان کی شراکت داری
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے مشرق پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ، جس کے تحت مالیاتی ادارے میں کرنٹ اکاؤنٹ رکھنے والے یا نیا کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے والے کے الیکٹرک کے صارفین بجلی کے بل کی ادائیگی پر 10,000 روپے تک کیش بیک حاصل کر سکیں گے۔
یہ پیشکش ان تمام کے -الیکٹرک صارفین کے لیے دستیاب ہے جو مشرق پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ یا کرنٹ پرافٹ اکاؤنٹ رکھتے ہوں یا نیا اکاؤنٹ کھولیں، اور اپنے بجلی کے بل کی ادائیگی مشرق کی ایپ کے ذریعے کریں۔ مہم کے تحت اہل صارفین زیادہ سے زیادہ 10,000 روپے تک کیش بیک حاصل کر سکیں گے، جس پر متعلقہ شرائط و ضوابط لاگو ہونگے ۔کے الیکٹرک کی ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر ایکسپیریئنس نور افشاں نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کو مزید بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments