ٹرینر زکی تربیت کے عنوان سے نشست کا اہتمام

ٹرینر زکی تربیت کے عنوان سے نشست کا اہتمام

کراچی(سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی آرفن کیئر پروگرام کے تحت ٹرینرزکی تربیت کے عنوان سے ہیڈ آفس میں نشست کا اہتمام کیا گیا ۔نشست کی صدارت ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یو سف محی الدین نے کی۔ سینئر منیجر اطہر سلیمان اور۔۔

 فصیح اللہ حسینی ،نعمان شیخ ،مسعود اشرف ،طاہر زمان و دیگر ٹرینر موجودتھے ۔اس موقع پر ساراسال باہمت بچوں کو اعزازی طور پر ٹریننگ دینے والے ٹرینرزکی ٹریننگ کے ثمرات ،ان کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔آئندہ کے پروگرام میں بہتری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔ ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے ٹرینرز کی کارکردگی کوسراہا ۔ساراسال ٹریننگ کے نتیجے میں بچوں پر پڑنے والے مثبت اور تعمیری اثرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت جہاں آرفن کیئر پروگرام کے ‘‘ باہمت بچوں’’ کی کفالت کر رہی ہے وہیں ان کی شخصیت کی تعمیر کیلئے بھی موثر کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...