بلدیاتی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ،کرم اللہ وقاصی

بلدیاتی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ،کرم اللہ وقاصی

کراچی (این این آئی)میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی قیادت کراچی کی ترقی اور۔۔

 عوامی خدمت کے سفر کو عملی اقدامات کے ذریعے آگے بڑھا رہی ہے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی متحرک قیادت میں کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ٹریفک کے مسائل کے مستقل حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی حکومت نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے ، جو کراچی کو ایک جدید، خوبصورت اور ترقی یافتہ عالمی شہر بنانے کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...