مسجد میں چھپ کر اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار

مسجد میں چھپ کر اغوا برائے  تاوان کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر میں مسجد میں چھپ کر اپنے اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق منگھوپیر میں اے وی سی سی اور سی پی ایل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ کرنے والے ملزم انعام الحسن کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مسجد میں کئی روز سے چھپا ہوا تھا، ہاتھ پاؤں بندی تصاویر گھر والوں کو بھیج کر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بازیابی کے لیے گھر والوں سے 15 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس نے ملزم سے موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے جس سے اس نے گھر والوں سے بھتہ مانگا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریول ایجنسی کا کام کرتا ہے اس پر لوگوں کا لاکھوں روپے کا قرض تھا جس کی وجہ سے اس نے سارا ڈرامہ رچایا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...