ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پررین ایمرجنسی نافذ

ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پررین ایمرجنسی نافذ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،فوادغفارسومرو کی ہدایت پر رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ شکایات کے لئے 1128 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

متوقع بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں تمام انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ تما م اہم شاہراہوں پر عملہ متحرک ہے ۔ عوام کی سہولت کے لیے اضلاع میں رین ایمرجنسی کیمپ بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں متعلقہ افسران بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کے امور کی نگرانی کریں گے ۔ اہم شاہراہوں پر برساتی نالوں کے ہول کھولنے کا کام پہلے ہی مکمل کیاجا چکا ہے ۔ بارش کے دوران عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی اداروں اور واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھیں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ کچرے سے متعلق شکایات کے لئے 1128 پر چوبیس گھنٹے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے ۔ علاوہ ازیں متوقع بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...