حیدر آباد:گھریلو پریشانیوں سے تنگ شخص کراچی واہ میں کود گیا
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) المنظر جام شورو پل کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے سبب کراچی واہ میں چھلانگ لگادی واقعہ گزشتہ شب دوبجے کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، آپریشن میں غوطہ خور (اسکوبا ڈائیورز) اور ریسکیو بوٹ کی مدد سے متاثرہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق 28 سالہ امجد علی ولد نظیر احمد تھہیم، رہائشی گاؤں عبداﷲ چاوڑہ، جامشورو نے مبینہ طور پر گھریلو ناراضی اور ذہنی دباؤ کے باعث نہر میں چھلانگ لگا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments