حکمران عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں، مفتی نعمان نعیم
کراچی (این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور استحکام آئین کی بالادستی اور قومی اتحاد میں مضمر ہے ۔سیاستدان ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں تو ملک ترقی کرے گا۔ جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر نظام کمزور یا تباہ ہو چکا ہے تو اس کے ذمہ دار عناصر کا بھی غیر جانبدارانہ تعین ہونا چاہیے تاکہ قوم کو معلوم ہو کہ پاکستان کو اس نہج تک پہنچانے میں کن عوامل کا کردار رہا ہے ، حکمرانوں اور سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی اختلافات اور سیاسی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments