ہماری تمام توجہ بجلی چوری کے خاتمے پرمرکوز، حیسکو ترجمان

ہماری تمام توجہ بجلی چوری کے خاتمے پرمرکوز، حیسکو ترجمان

ڈی ایس یوکی مدد سے ٹنڈو الٰہیار، نوابشاہ، عمرکوٹ ودیگر ڈویژنز میں کارروائیاں153غیر قانونی کنکشن منقطع، واجبات کی مد میں 31لاکھ کی وصولی بھی کی گئی

حیدرآباد (بزنس رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنے اور نادہندگان سے 100% واجبات کی وصولی کرنی ہے ، حیسکو انتظامیہ کا ڈی ایس یو (ڈسکو سپورٹنگ یونٹ) کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ریجن بھر کے مختلف سب ڈویژن ہالی روڈ، علامہ اقبال، ٹنڈو الہ یار -1، شہباز، ٹنڈو محمد خان -2، مکلی، نواب شاہ -2 آپریشن کھپرو، ڈگری، جھڈو اور عمر کوٹ کے سب ڈویژن میں کارروائیاں کی گئیں، ریجن بھر میں 153 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے ، 5 میٹر پی وی سی قبضے میں لے لی گئی، 1278 غیر قانونی تار کاٹ کر تحویل میں لئے گئے جبکہ واجبات کی مد 31 لاکھ زائد کے وصولی کی گئی، اسی طرح حیسکو آپریشن سرکل حیدرآباد میں 19 جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 68078 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے جا چکے ہیں جبکہ 1050 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، 3089 عدالتی الیکٹر میٹر منقطع کئے گئے ، 378891 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے ، 866 ٹرانسفارمرز منقطع کئے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے 1 ارب 42 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد ریکوری کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں واجبات کی 100 فیصد وصولی یقینی بنائیں اور صارفین اپنے ذمہ واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائیگی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...