درخواست واپس لینے کی اجازت

درخواست واپس لینے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے کیس میں ملزم محمد فیاض کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے خلاف پراسیکیوشن کی نظرثانی درخواست پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے نمٹادی۔

 سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزم محمد فیاض کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے معاملے کے خلاف پراسیکیوشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے متعلق حکم نامے کے خلاف ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...