اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد رضا ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر کراچی کے مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم اس سے قبل تھانہ عزیز بھٹی، گلستانِ جوہر، ناظم آباد اور تھانہ ایس آئی یو سے بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...