سکھر:ریڈ کریسنٹ، مصطفائی اسپتال میں فائر سیفٹی تسلی بخش قرار
سول ڈیفنس ٹیم کامعائنہ، فائر سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بہترین پایادونوں اسپتالوں میں مزید بہتری، مسلسل تربیت کی ضرورت پربھی زور دیا گیا
سکھر(بیورو رپورٹ)سول ڈیفنس سکھر کی ٹیم نے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔اس سلسلے میں میاں جہانگیر عباسی، انچارج آفیسر سول ڈیفنس، ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان، پوسٹ وارڈن شیخ عدنان اور انچارج آفیسر میڈیا ریاض صدیقی نے ریڈ کریسنٹ ہسپتال اور مصطفائی ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں فائر سیفٹی ایس او پیز، حفاظتی انتظامات اور عملے کی تربیت سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔معائنے کے دوران ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بہترین قرار دیا گیا، تاہم مزید بہتری اور مسلسل تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔دوسری جانب مصطفائی ٹرسٹ ہسپتال میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد تسلی بخش نہیں پایا گیا۔ سول ڈیفنس ٹیم نے ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے ، حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسٹاف کی باقاعدہ عملی تربیت یقینی بنانے کی ہدایت کی،سول ڈیفنس حکام نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی محض کاغذی کارروائی نہیں بلکہ مریضوں، ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کا اہم معاملہ ہے۔ تمام ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ فائر سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عمل کے ساتھ عملے کو فائر فائٹنگ، ایمرجنسی ایویکیوشن، ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت بھی دیں۔سول ڈیفنس کی جانب سے شہر کے تمام اہم اداروں میں آگاہی و تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments