سجاول:ریسکیو 1122 کو فائر بریگیڈ گاڑی، موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

سجاول:ریسکیو 1122 کو فائر بریگیڈ گاڑی، موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

بدھوتالپر (نامہ نگار)ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے گزشتہ روز ریسکیو 1122 سجاول کے دفتر کا دورہ کیا۔۔۔

، جہاں ریسکیو 1122 کے انچارج سید طاہر نے انہیں ادارے کی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ سجاول میں ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو مزید فائر بریگیڈ کی گاڑی اور فائٹر موٹر سائیکل ایمبولینسوں کی ضرورت ہے ، جس کے پیش نظر انہوں نے ادارے کو موٹر سائیکلیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...