سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور، لاڑکانہ میں 12ستمبر کوریلیاں
ڈویژن بھر میں ہونگی، سندھ کی وحدت کیلئے ریلیاں کامیاب بنائی جائیں، اعجاز جکھرانیسندھ کی جغرافیائی حیثیت اور دھرتی پر کسی بھی قسم کا سودا قبول نہیں ، عبدالفتاح بھٹو
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ تاریخی قرارداد کی حمایت میں 12 ستمبر ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے ڈویژن کے تمام اضلاع کے تعلقوں اور شہروں میں عوامی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں ڈویژنل صدر میر اعجاز خان جکھرانی اور جنرل سیکرٹری عبدالفتاح بھٹو کی جانب سے تمام ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، تعلقہ اور سٹی عہدیداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی وحدت اور سالمیت کی حمایت میں ریلیوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں، پی پی پی رہنماؤں اعجاز خان جکھرانی اور عبدالفتاح بھٹو نے اپنے جاری کردی ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے اپنی تاریخی قرارداد کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔
سندھ کی وحدت، جغرافیائی حیثیت اور دھرتی پر کسی بھی قسم کا سودا قبول نہیں کیا جائے گا، ریلیوں میں پارٹی کے تمام ونگز، تعلقہ اور یونین کونسل سطح کے عہدیداروں، چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلروں، کارکنوں، شہریوں اور سندھ سے محبت کرنے والے عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 12 ستمبر کو سندھ کے عوام ایک آواز بن کر دنیا کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، سندھ دھرتی ایک تھی، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments