جواسمبلی قرارداد منظور کرے وہاں صوبے بنائے جائیں، راشد سومرو
سندھ کافیصلہ یہاں کے عوام کرینگے ، کسی صورت صوبے کی تقسیم قبول نہیںوزیراعلی کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات نہایت ہی خوشگواررہی ، گفتگو
عمرکوٹ (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام(ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومروکاکہناہے کہ جس صوبے کی اسمبلی قرارداد پاس کرتی ہے ، وہاں نئے صوبے بنائے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ عمرکوٹ کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ سندھ کافیصلہ سندھ کے عوام کرینگے سندھ کے عوام کسی صورت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ،نئے صوبے بنانے کا موضوع ختم ہونا چاہئے کیونکہ سندھ اسمبلی سندھ میں نئے صوبے بنانے کے خلاف قرارداد پاس کرچکی ہے ،پیپلزپارٹی ایک طرف اسمبلی میں قرارداد پاس کررہی ہے ۔ دوسری طرف نئے صوبوں کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کارڈ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے ، سندھ کو تقسیم کرنا پاکستان کو تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہوگا،ہم پاکستان اور سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر زرداری محسن نقوی کو اپنا بیٹا مانتا ہے ۔ زرداری کا ایک بیٹا سندھ کی تقسیم اور دوسرا بیٹا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کی بات کررہاہے انہوں کہاکہ وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی سے عمرکوٹ میں ملاقات نہایت ہی خوشگواررہی ہے میں ان کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں،اس کے بعد مولانا راشد محمود سومرو کنری پہنچے جہاں پر ان کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments