راولپنڈی سے پہنچنے والے تین بچوں کوپولیس نے تحویل میں لے لیا
کراچی(این این آئی)سہراب گوٹھ پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دیے بغیر راولپنڈی سے کراچی پہنچنے والے تین بچوں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 سہراب گوٹھ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تین بچے اہل خانہ کو بتائے بغیر راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فون کالر کی نشاندہی پر کراچی میں تینوں بچوں کو تلاش کرکے تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق بچوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کرکے ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments