محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے دو ڈائریکٹرز کی ترقی

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے دو ڈائریکٹرز کی ترقی

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے دو ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی 11 اگست 2026 کو ہونے والی سفارشات اور مجاز اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹرز فشریز ڈاکٹر عبد اللطیف کورائی اور ڈاکٹر محمد عاصم کو ڈائریکٹر جنرل فشریز محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسران کی ترقی مستقل بنیادوں پر اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ تاہم ان کی نئی تعیناتی کے الگ الگ احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے ۔چیف سیکریٹری کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن میں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کو ترقی پانے والے افسران کی پوسٹنگ کی تجاویز فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...