جوہر آباد میں گھر سے بزرگ خاتون کی لاش برآمد

جوہر آباد میں گھر سے بزرگ  خاتون کی لاش برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہر آباد میں گھر سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے منہ پر تکیہ تھا جبکہ الماری کھلی ہوئی تھی۔۔۔

اہلخانہ کے مطابق خاتون کی موت گھر میں چوری کے دوران ہوئی ہے ۔گھر سے سونے کی 2 چوڑیاں غائب ہیں ۔خاتون بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ کچھ چوری نہیں ہوا ، الماری میں 65 ہزار سے زائد کی رقم اور زیورات موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...