پریس کلبوں کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ، سیکریٹری اطلاعات
میرپورخاص (بیورورپورٹ )سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے کہا کہ صحافیوں کی گرانٹ کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔۔۔
محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کارڈ پالیسی اور پریس کلبوں کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈویژن سطح کے پریس کلب پر ایک تقریب منعقد کی جائیگی ۔ یہ بات انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ میرپورخاص پریس کلب اور محکمہ اطلاعات کے دفتر کے دورے کے دوران کہی۔ سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈجیٹلائز کے لیے بھی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments