ٹریفک حادثات، خودکشی کے واقعات میں 3 ہلاک، 12 زخمی
نوڈیرو میں عبدالرقیب کوکار نے کچلا، کنڈیارو میں گدا گر نے زندگی کاخاتمہ کیامحراب پور میں پسند کی شادی نہ ہونے پرعائشہ کی خودکشی، بس نہر میں گرگئی
اندرون سندھ (نمائندگان)ٹریفک حادثات اور خودکشی کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔ نوڈیرو کے قریب سکھر، لاڑکانہ روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان عبدالرقیب ولد عبدالکریم چانڈیو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث کار کو تحویل میں لے کر ڈرائیور دھنی بخش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کنڈیارو میں خانواہن کے قریب معاشی تنگدستی سے گاؤں مصری جوگی کا 45 سالہ گداگر محبوب علی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے کے بعد چل بسا، خاندانی ذرائع کے مطابق محبوب علی بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے باعث روزانہ گداگری کے ذریعے اپنے گھر کا گزر بسر کرتا تھا۔ زہریلی گولیاں کھانے کے بعد گمس اسپتال گمبٹ میں دورانِ علاج وہ دم توڑ گیا۔
محراب پور میں گاؤں گاہی خان ران میں بے جوڑ کی شادی پر 24 سالہ مسمات عائشہ ران نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق مبینہ خودکشی واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب ہالانی میں ٹریفک حادثات سے بارہ افراد زخمی ہوگئے ، مہران ہائی وے پر سوئی گیس کے قریب گابر شاخ نہر میں تیز رفتار بس الٹ گئی،مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور علاقے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق اس حادثے میں ڈرائیور، کلینر سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے ۔ بس کراچی جا رہی تھی کہ سڑک پر جاری کام کے باعث الٹ گئی،لاکھا روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں دلاور لاشاری، سجاد علی خاص خیلی زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments