سجاول:کچے میں جرائم پیشہ عناصر کی انٹری، مقامی افراد کااحتجاج

سجاول:کچے میں جرائم پیشہ عناصر کی انٹری، مقامی افراد کااحتجاج

بنوں، دڑو کے کچے میں ملزمان نے آبادکاری کرلی، علاقے میں جرائم بڑھ گئےجرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ نہ کرنے کی صورت ایس ایس پی دفتر پردھرنے کا اعلان

دڑو (نمائندہ دنیا)بنوں، دڑو سمیت لاڑ سندھ کے مختلف علاقوں میں مبینہ ایک بار پھر ڈاکو کلچر کو فروغ دینے اور کچے کے جنگلات کھڈی، مولچند، جراڑ، ہدیرانی، پناہ، کیرسر اور دیگر جنگلات میں مبینہ آبادکاری کے نتیجے میں جرائم میں اضافے کے خلاف بنون شہر کی مختلف برادریوں کا اجتماع ہوا، اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور برادریوں کے معززین رشید آزاد سومرو، عبدالکریم پلیجو، دادا آدم پلیجواور دیگر کی قیادت میں بنون کے مرکزی اسٹاپ پر مظاہرہ کیا گیا، رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ سجاول کے پُرامن علاقوں، بالخصوص کچے کے جنگلات میں سندھ کے مختلف علاقوں سے مبینہ جرائم پیشہ عناصر کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے ، جس کے باعث مقامی لوگوں کیلئے حالات دشوار اور امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنون کے کھڈی، مولچند، جراڑ اور دیگر جنگلات میں سندھ کے شمالی علاقوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد کی آبادکاری پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق مختلف علاقوں میں روزانہ جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں، جن کے مبینہ سراغ کچے میں آباد بعض گروہوں تک پہنچتے ہیں، مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ کچے میں مبینہ آبادکاری کا نوٹس لے کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایس ایس پی سجاول کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...