جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

کراچی(این این آئی) ایسٹ زون، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جہانگیر روڈ اور گوشت مارکیٹ گرومندر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید عرف پنجابی ولد شریف اور اویس ولد نواب کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم وحید عرف پنجابی کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس اور فروخت کی رقم برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...