جھاڑیوں میں آگ کے باعث تار جل گئے ، کے الیکٹرک کا موقف

 جھاڑیوں میں آگ کے باعث تار جل گئے ، کے الیکٹرک کا موقف

کراچی(سٹی ڈیسک)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے کے الیکٹرک نے موقف اختیار کیا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کی حدود میں جھاڑیوں میں آگ بھڑکنے کی باعث کراچی واٹر کارپوریشن کے تار جل گئے جو بجلی بندش کی وجہ بنے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپ ہاؤس کی بجلی بند ہوگئی، دھابیجی پر بجلی کی بندش کے باعث 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے ۔ کے -الیکٹرک ترجمان نے مزید بتایا کہ واٹر کارپوریشن کی مدد کیلئے رابطے میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...