کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تعینات صفائی اور ہاؤس کیپنگ عملے کیلئے تربیتی ورکشاپ

 کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تعینات صفائی اور ہاؤس کیپنگ عملے کیلئے تربیتی ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں صفائی کا کام انجام دینے والی کی کمپنی آئسس AYSIS نے۔۔۔

 سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور پاکستان ریلوے کراچی کے اشتراک سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر تعینات صفائی اور ہاؤس کیپنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تربیتی ورکشاپ میں ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صمداور ڈویژنل مکینیکل انجینئر فہیم زمان نے خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران عملے کو صفائی کے مؤثر اور درست طریقہ کار، ذاتی حفاظتی سامان کے مناسب استعمال، خودکی صفائی و حفظانِ صحت سے متعلق ہدایات، صفائی کے آلات اور مشینری کے محفوظ استعمال، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور کام کی جگہ پر حفاظتی اصولوں کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔پروگرام منیجر ثمینہ پروین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کا مقصد صفائی کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور انہیں جدید صفائی، حفاظتی اور ہاؤس کیپنگ طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...