کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

 کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

مقتولہ کا شوہر سرفراز موبائل فون قسطوں پر دینے کا کاروبار کرتا ہےموت کی حتمی وجہ اور وقت پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا، پولیس

کراچی(آئی این پی )کراچی میں نیو کراچی صنعتی ایریا کی کچی آبادی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے ۔مقتولہ کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر سرفراز موبائل فون قسطوں پر دینے کا کاروبار کرتا ہے ، پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں شوہر کے مطابق وہ کاروبار کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، رات پونے 9 بجے واپس آیا تو بیوی کو خون میں لت پت پایا۔شوہر کے مطابق سویرا گھر میں اوندھے منہ پڑی تھی، پلٹ کر دیکھا تو اس کا گلا کٹا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے گلے پر تیز دھار آلے سے گہرا زخم پایا گیا ہے ، موت کی حتمی وجہ اور وقت پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا، ابتدائی معائنے کے دوران قتل میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد نہیں ہوسکا جبکہ مقتولہ کا موبائل فون بھی گھر سے غائب ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی پہلے خاندان کی جانب سے ایک شخص سے منگنی کی گئی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق سویرا سابقہ رشتے سے شادی پر رضامند نہیں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دیگر حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...