کراچی:فائرنگ واقعات میں بچے سمیت 6افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات، بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔لیاری حاجی میر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے ثاقب زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ حنظلہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔جیکسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 5 مدینہ مسجد کے قریب دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 55 سالہ مرید حسین اور اس کا 22 سالہ بیٹا نوید شامل ہیں، جبکہ عبدالرحمن سمیت ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ریسکیو حکام کے مطابق دو زخمیوں کو جناح اسپتال اور دو کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے تنازع چلا آرہا تھا اور ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔جھگڑے کے دوران ایک فریق کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments