غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث 70 افراد گرفتار
کراچی(آئی این پی )کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 70 افراد کو گرفتار کرلیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 70 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار افراد مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، کال سینٹر میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق کال سینٹر سے دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا ہے ، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments