سانگھڑ:جوئے کے اڈے پرپولیس کا چھاپہ، 28قمار باز گرفتار
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے ٹوری روڈ پر جوئے کے اڈے پرکارروائی کرتے ہوئے مبینہ 28 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی ایک لاکھ 35 ہزار 530 روپے کی نقد رقم، 12 موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلزار علی مری نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ٹوری روڈ پر واقع سہراب نظامانی کے مبینہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ گرفتار افراد میں جاوید مری، سلمان جٹ، سدھیر اوڈ، وجے کمار دیوان، ہمزو راجڑ، صدام خاصخیلی، انور ماچھی، رمضان راجڑ، خمیسو کنڈانی، غلام مصطفیٰ کوسو، غلام نبی، فراز علی خاصخیلی، امتیاز انصاری، احسن مری، عاشق کنڈانی، ہمت علی ڈومکی، محمد علی ماچھی ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments