میرپور خاص کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
پوسٹ آفس چوک سمیت دیگر علاقوں میں پکے تھلے ، اطراف میں قبضے ختم
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص ہائی کورٹ احکاماتِ کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کارپوریشن انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ افسر اورنگزیب مغل عمران داؤد پوتا اور دیگر عملے نے پوسٹ آفس چوک جمیل شہید روڈ اسٹیشن چوک اور دیگر علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران پکے تھلے اور روڈ کے اطراف قبضوں کو ختم کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو اور اورنگزیب مغل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے مزید 20 دن کی مہلت دی گئی ہے 20 روز بعد فائنل رپورٹ معزز عدالت میں جمع کرانی جائے گی انھوں نے کہا کہ شہر کے کافی علاقوں میں تجاوزات آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں شہر کے تمام بڑی شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کیا جارہا ہے اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ جرواری شاخ روڈ سٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم روڈ گرین بیلٹ سٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک اور دیگر جگہوں پر تجاوزات آپریشن کے بعد دوبارہ قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں جہاں بڑی تعداد میں قبضہ دوبارہ کیے جاچکے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھاری جرمانے اور مال ضبط کرنے کی صورت میں ہی قبضوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے لہزا انتظامیہ کو چاھیے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قبضہ خوروں کا بلا تفریق احتساب ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments