محراب پور میں حادثات وواقعات نے 4جانیں لے لیں

محراب پور میں حادثات وواقعات نے 4جانیں لے لیں

کرنٹ لگنے سے چچا بھتیجا چل بسے ، رکشے میں دوپٹہ پھنسنے سے بچی جاں بحقشہداد پور میں ٹریفک حادثہ، 2اموات، حیدر آباد میں کرنٹ سے نوجوان ہلاک

اندرون سندھ (نمائندگان)سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات نے 7 جانیں لے لیں۔ محراب پور کے قریب ٹھاروشاہ شہر کی ہری پور کالونی میں گرمی کی شدت کے باعث سولر پلیٹ سے چلنے والے ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے 17 سالہ پنہوں باگڑی اور 9 سالہ راج کمار باگڑی ٹیوب ویل کے حوض میں سولر کا تار گرنے سے کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے ، کرنٹ لگنے سے کرشن باگڑی،دل دار باگڑی سمیت تین نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مورو کے قریب قومی شاہراہ پر سیال ہوٹل کے پاس رکشے میں ڈوپٹہ پھنس جانے کے باعث 6 سالہ حمیرہ بنت رحیم بخش ڈاہری رکشہ سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔

نوشہرو فیروز میں بائی پاس کے مقام پر کار کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا، ادھر گاؤں گہرام ہریا میں 25 سالہ خاتون مسمات نائلہ زوجہ اویس بھٹی نے گھریلو مسائل پرمبینہ خودکشی کرلی۔ شہداد پور میں ہالا روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی شناخت نوید کنبھر اور عاصم کنبھر کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق گاؤں ملدسی سے بتایا جا رہا ہے۔ حیدر آباد میں بولیوارڈ مال کے باہر عمارت کی پانچویں منزل پر سائن بورڈ لگانے کا کام کرنے والا 34 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...