پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ کے حصول مزید آسان
سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر شہری کو تمام تفصیلات درج کرنا ہوں گیدرخواست کے اگلے مرٍحلے میں ضامنوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل آسان اور تیز کردیا ہے ۔پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے سب سے پہلے موبائل فون یا کمپیوٹر پر گوگل کھولیں اور سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر جائیں۔ویب سائٹ کھلنے کے بعد ہوم پیج پر موجود آن لائن سروسز کے آپشن میں جاکر ‘گیٹ یور ویری فکیشن سرٹیفکیٹ’ پر کلک کرنا ہوگا۔اگر کوئی شہری پہلی مرتبہ درخواست دے رہا ہے تو اسے ’نیو ایپلی کیشن‘ کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد درخواست گزار سے ذاتی معلومات طلب کی جائیں گی۔
درخواست کے پہلے مرحلے میں شہری کو اپنا مکمل نام، والد کا نام، تاریخ پیدائش، شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڈ کے اجرا اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ، موبائل فون نمبر اور موجودہ رہائشی پتہ درج کرنا ہوگا۔اس کے بعد درخواست گزار کو اپنا ضلع منتخب کرنا ہوگا جبکہ ملک کے آپشن میں پاکستان کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اگر پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ کسی دوسرے ملک میں استعمال کرنے کے لیے درکار ہے تو متعلقہ ملک کا نام بھی درج کرنا ہوگا۔درخواست کے اگلے مرحلے میں ضامنوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments