حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

موٹرسائیکل سوار اہلکار سڑک کنارے کھڑے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گیا اسلامیہ کالج کے قریب کم عمر لڑکا حادثے کی نذر،15سالہ امان زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران کم عمر لڑکے اور پولیس اہلکارسمیت 3 افراد جاں بحق ایک کم عمرلڑکا زخمی ہوگیا۔اتوار کی صبح گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے ٹول پلازہ حلال ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی شناخت 28 سالہ فاروق شاہ ولد عبدالحمید شاہ کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان مکان نمبر ڈی 8 لیبر اسکوائر نیو کراچی سیکٹر 16 بی کا رہائشی تھا ۔ادھرنیوایم اے جناح روڈ پراسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 14 سالہ بلال ولدعرفان اورزخمی کم عمرلڑکے کی شناخت 15 سالہ امان ولد افضل کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او جمشید کوارٹر عمران آفریدی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی کم عمر لڑکے پی آئی بی کالونی کے رہائشی ہیں اورحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔علاوہ ازیں شاہراہ بھٹوپرکے آئی اے ٹول پلازہ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے واٹر ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکار 24 سالہ محمد عالیان طارق ولد محمد طارق جاں بحق ہوگیا۔متوفی پولیس اہلکارملی کھوکھراپار کا رہائشی اور آر آر ایف ہیڈ کوارٹرمیں تعینات تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...