سرکاری اعزاز کیساتھ شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

سرکاری اعزاز کیساتھ  شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل وہاب خٹک کی نماز جنازہ ساتھ ہیڈکوارٹر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

کانسٹیبل وہاب خٹک گزشتہ شب ڈسٹرکٹ ساتھ میں ملزمان کی فائرنگ کے دوران فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی پی نعیم شیخ، ایس ایس پی ساتھ و دیگر سینئر پولیس افسران اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...