ڈاکو گھر سے ایک کروڑ کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
خواتین کو یرغمال بنا کر تشدد، 40 تولہ طلائی زیورات اور 7.60 لاکھ لے گئے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، کیس انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال میں مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس خواتین کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور ساڑھے سات لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ، ڈاکوؤں نے گھریلو خواتین کو خوفزدہ کرنے کے لیے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، گلشن اقبال پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں گھر کے اندر مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ گھر کے مالک طاہر محمود کی مدعیت میں 4 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف درج کرلیا۔
جس میں مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ذاتی کاروبار کرتا ہوں، پیر کی صبح پونے دس بجے گھر سے کام پر چلا گیا ، 11 بجکر 40 منٹ پربیٹی مریم نے فون کر کے بتایا گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے ، 4 افراد مسلح گھر میں داخل ہوئے اور موجود سب خواتین کو مار پیٹ کی۔ اس دوران گھر میں الماری کے اندر رکھے ہوئے 3 طلائی زیورات کے سیٹ ، بُندے اور چین وزنی 40 تولہ اور دراز میں رکھے ہوئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔ مدعی کے مطابق اس اطلاع پر واپس گھر آیا اور اب اہلخانہ سے معلومات حاصل کر کے تھانے رپورٹ درج کرانے آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments