حیدر آباد:ڈائریکٹریٹ اطلاعات میں جرنلسٹس فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم

حیدر آباد:ڈائریکٹریٹ اطلاعات میں جرنلسٹس فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد میں صحافیوں، میڈیا نمائندوں اور تسلیم شدہ پریس کلبز کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے ‘‘جرنلسٹس فیسلی ٹیشن ڈیسک’’قائم کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈیسک کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ کے 2سینئر افسران کو نامزد کر دیا گیا، جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد محمد یعقوب بھٹی اور اطلاعات آفیسر شبیر آرائیں شامل ہیں۔ڈیسک ورکنگ صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی مالی امداد، طبی ہنگامی صورتحال کے کیسز اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور انکے فوری حل میں معاونت فراہم کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...