اغوا برائے تاوان کے 4ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں سزا پانے والے چار ملزمان کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔
جسٹس عمر سیال اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان کا الزام شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا، جبکہ مقدمے کے ریکارڈ میں مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق متضاد بیانات اور اہم تضادات موجود ہیں۔ استغاثہ کے مطابق محمد اسد عرف راجہ کی والدہ شمامہ ناز کی مدعیت میں 2 اکتوبر 2021 کو نیو کراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ نے الزام لگایا تھا کہ ملزم محمد رفیق، ابراہیم، علی رضا عرف کامران اور پولیس افسر محمد افضل نے بیٹے کو اغوا کیا اور ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments