اندرون سندھ:کرنٹ لگنے ، حادثات وواقعات میں7جاں بحق

اندرون سندھ:کرنٹ لگنے ، حادثات وواقعات میں7جاں بحق

محراب پور میں عذیر کوکرنٹ لگا، گروہی تصادم میں ایک ہلاک، نوجوان کی خودکشینوشہرو فیروز، سانگھڑ، گھوٹکی، شہداد پور، مٹیاری میں بھی 4اموات، متعدد افراد زخمی

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)کرنٹ لگنے ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ محراب پور میں سوئی گیس کے میٹر سے بجلی کے کئے گئے ارتھ کے باعث گھر میں کھیلتا ہوا چار سالہ بچہ عذیر راجپوت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ گاؤں سلیمان انڑ میں انڑ برادری کے درمیان گروہی تصادم میں زخمی ہونے والا نوجوان محمد معروف انڑ گمس اسپتال گمبٹ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ کنڈیارو تھانے کی حدود میں گھریلو مسائل اور معاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان احمد علی کلہوڑو ولد قربان کلہوڑو نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، دوسری طرف روہڑی کینال ریگولیٹر کے پاس تیرتی لاش کو نکالنے کے بجائے پولیس نے خاموشی اختیار کرلی اور نعش نہیں نکالی۔ نوشہرو فیروز کے گاؤں حاجی احمد خان مشوری کے معلم اللہ بخش مشوری کا نوجوان بیٹا آصف علی مشوری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،لاش ورثاء حوالے کر دی گئی۔ سانگھڑ کے قریب گجری میں 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے میں دونوں موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ گھوٹکی کے قریب سرحد تھانے کی حدود میں کیڈٹ کالج کے نزدیک ٹریفک حادثے میں گاؤں باہو خان چاچڑ کا رہائشی محنت کش ریحان چاچڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ شہدادپور کے گاؤں غلام محمد لغاری میں کار الٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کار کے سامنے کتا آجانے کے باعث پیش آیا۔ مٹیاری کے نواحی گاؤں میں مسجد کے اندر شہد کی مکھیوں کے حملے میں 30 سالہ نوجوان نواز علی پٹھان جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...