پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فون برآمد
کراچی (این این آئی) کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں شاہین فورس پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے پستول، گولیاں اور شہری سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ضلع کورنگی پولیس کے ترجمان کے مطابق سیکٹر 27، اولڈ برمی کالونی کے قریب دو مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان شہری مرکز علی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ، جن کا اہلکاروں نے تعاقب کیا۔اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت شہباز ولد انور کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، گولیاں اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments