گھر سے کروڑ روپے سے زائد کا سونا چوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں چوری کی بڑی واردات چور گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 میں گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری ہوگیا۔ متاثرہ شہری ذیشان کے مطابق واردات کے وقت گھر کے مکین موجود نہیں تھے اور وہ اپنی والدہ کے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آ کر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا۔ متاثرہ شہری کے مطابق گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی چوری کرلی گئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments