اندھی گولیاں لگنے سے 5سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی

اندھی گولیاں لگنے سے 5سالہ  بچے سمیت 2افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 5 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے بنارس میں ملنگ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 5 سالہ عقیل ولد عصمت زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ ادھر ملیر سٹی کے علاقے داؤد گوٹھ میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 22 سالہ حسنین ولد محمد عابد زخمی ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...