خاتون کی لاش کے ملنے کا مقدمہ شوہر کیخلاف درج

خاتون کی لاش کے ملنے کا  مقدمہ شوہر کیخلاف درج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں فلیٹ سے گزشتہ ہفتے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ شوہر کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تھانا سائیٹ سپرہائی وے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ڈیڑھ سال قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی، ملزم نے خاتون سے شادی کو چھپا رکھا تھا۔ملزم نے ایک ماہ قبل بھی اہلیہ کو نشہ آور ادویات کھلائی تھیں، نشہ آور ادویات سے خاتون کی طبعیت بگڑی اور اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...