اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی کھیپ پکڑی گئی

 اسمگل کیے جانے والے موبائل فونز کی کھیپ پکڑی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا میں خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 253 مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز اور 68 ٹیبلٹس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کی تلاشی لی تو اس میں اسمگلنگ کے لیے بنائے گئے مختلف خفیہ خانوں سے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے موبائل فونز اور ٹیبلٹس بلوچستان سے کراچی منتقل کیے جارہے تھے ۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں سعید ملک اور محمد اعجاز نامی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے برآمد شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...