ممنوعہ غیرملکی ادویہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ممنوعہ غیرملکی ادویہ اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی آمد پر کارروائی کرتے ہوئے تجارتی پیمانے پر ممنوعہ غیرملکی ادویہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان کسٹمز کے اسسٹنٹ کلیکٹر خضر فیض کے مطابق مسقط سے آنے والی خاتون مسافر سے فیورولن نائٹرو فیورنشن کی 50ہزار 340 گولیاں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 80لاکھ 54ہزار 400روپے ہے ۔ اسسٹنٹ کلکٹر خضر فیض نے بتایا کہ ائیرپورٹ ارائیول پر یہ کارروائی موصولہ خفیہ اطلاع پر کی، مذکورہ ادویہ کی ڈریپ سرٹیفکیشن کے بغیر کی درآمد پر پابندی عائد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون مسافر کے خلاف دیگر ائیرپورٹ کلکٹریٹس میں بھی مختلف مجرمانہ مقدمات میں نامزد ہیں۔خضر فیض نے بتایا کہ خاتون مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت برآمد ہونے والی ممنوعہ ادویات ضبط کرلی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...