نوڈیرو:دھان کے مناسب نرخ نہ ملنے پر آبادگار پریشان
نوڈیرو(نمائندہ دنیا ) نوڈیرو اور گردونواح میں دھان کی فصل تیار ہو گئی، تاہم آبادگاروں کو اپنی محنت کا مناسب معاوضہ ملنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
کھاد، بیج، ڈیزل اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے کاشتکاروں کے اخراجات مزید بڑھا دیے ہیں۔ آبادگاروں کے مطابق دھان کے مناسب نرخ نہ ملنے کی صورت میں پیداواری لاگت پوری کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا کہ دھان کے مناسب نرخ یقینی بنانے اور زرعی اخراجات میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments