محراب پور، دولت پور :ٹریفک حادثات میں 2 جاں بحق، 12 زخمی
محراب پور، شاہپور جہانیاں میں اللہ رکھیو اور مشرف بھاری گاڑیوں تلے کچلے گئےدولت پور میں زائرین کی مسافر وین سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی
محراب پور، دولت پور (نمائندگان دنیا) مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 12زخمی ہوگئے۔ محراب پور میں قومی شاہراہ پر مرغی سپلائی کرنے والی گاڑی کی چھت پر بیٹھا نوجوان اللہ رکھیو پیچھے سے آنے والے ٹرک کے نیچے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی چھت پر بیٹھا نوجوان اچانک سے گرا اور ٹرک کی زد میں آگیا،جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ کنڈیارو تھانے کی حدود درگاہ اللہ آباد کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارمحمد مشرف ڈاہری کچل کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان گاؤں رمضان ڈاہری کا رہائشی اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
واب شاہ سے شہداد پور درگاہ حاتم شاہ جانے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں علی جان ولد علی نواز مگسی،سلیم ولد لیمو خان مگسی، عرفان ولد محمد خان مگسی، لال ڈینو ولد لیمو خان مگسی، لیمو خان ولد محراب خان، حسن ولد پیر خان مگسی، ممتاز ولد یعقوب مگسی، حنیف ولد دادن رند، فیضان ولد سلیم ودیگر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہپور جہانیاں منتقل کر دیا گیا،جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments